اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند ميں اتوار کي شام امريکا کے ڈرون حملے ميں اکيس افراد جاں بحق ہوگئے- اسي طرح افغانستان کے صوبہ ننگر ہار ميں بھي امريکا کے ڈرون حملے ميں کم سے کم پانچ افراد مارے گئے -
رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ صوبہ ننگر ہار اور ہلمند ميں اتوار کي شام ڈرون حملوں کے بعد عوام نے امريکا کے خلاف احتجاجي مظاہرے کئے -
قابل ذکر ہے کہ امريکا دو ہزار سے گيارہ سے،دہشتگردي کو ختم کرنے کے بہانے، افغانستان ، پاکستان اور يمن کے مختلف علاقوں پر ڈرون حملے کررہا ہے -
امريکا کے ڈرون حملوں ميں مذکورہ تينوں ملکوں ميں ہزاروں بے گناہ شہري مارے جاچکے ہيں-
.......
/169